لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تاریخ عالم پاک فوج کی عظیم دلیری کی نظیر پیش کرنے سے قاصرہے لیکن پاک افواج کی جرأت اوربہادری کی شاندارمثالیں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرپیغام میں کہا کہ 6 ستمبر1965 کودفاع وطن کی جنگ میں پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئی، دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ میں جرأت اور بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں، نئے پاکستان میں پوری قوم ایک نئے جوش اورولولے کے ساتھ یوم دفاع و شہداء منا رہی ہے۔
سردارعثمان بزدارنے کہا کہ پاک افواج کی جرأت اوربہادری کی یہ شاندار مثالیں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی لیکن تاریخ عالم پاک فوج کی عظیم دلیری کی نظیر پیش کرنے سے قاصرہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ پاک افواج نے پاکستان پرجارحیت کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کا اعادہ کرنے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریزنہیں کیا جائے گا۔
The post پاک افواج کی جرأت اوربہادری کی مثالیں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، سردارعثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CoMX7Q