ایشیا کپ فائنل؛ بھارت کا بنگلادیش کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ فائنل؛ بھارت کا بنگلادیش کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

 دبئی: ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے فیصلہ کن معرے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کو دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے ہدف کا تعاقب آسانی سے کیا ہے جب کہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی،ہمیں آخری گیند تک لڑنا پڑے گا، جانتے ہیں بھارت نمبر ون ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس جیت کے لیے آج اچھا موقع ہے۔

بدھ کو پاکستان کیخلاف غیرمتوقع طور پر کامیابی حاصل کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے ایک ہی ٹورنامنٹ میں تیسری مرتبہ روایتی حریف پاک بھارت ٹکرائو کا راستہ روکا، اس نے تیسری مرتبہ براعظمی ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل فیصلہ کن معرکے میں اسے2012 میں پاکستان اور 2016 میں بھارت زیر کرچکے ہیں۔

پاکستان سے میچ میں 99 رنزپر آئوٹ ہونے والے مشفیق الرحیم نے کہاکہ اگرچہ فائنل میں ہمیں تمیم اور شکیب کی خدمات حاصل نہیں ہونگی مگر ہم نے تمام کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں، انھیں اس قسم کی صورتحال میں کھیلنے کا نادر تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کی نگاہیں ریکارڈ ساتویں ایشیائی ٹرافی کے حصول پر مرکوز ہوچکی ہیں، اب تک ایونٹ میں بھارت کو صرف 2کمزور سائیڈز ہی چیلنج کرپائی ہیں، پہلے میچ میں ہانگ کانگ نے بھارت کو ڈرایا تھا اور پھر سپر 4 میں افغانستان نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے مقابلہ ٹائی کیا.

The post ایشیا کپ فائنل؛ بھارت کا بنگلادیش کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xWIhAz