لاہور چڑیاگھر میں مرنے والے قیمتی جانوروں اور پرندوں کو حنوط کرلیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور چڑیاگھر میں مرنے والے قیمتی جانوروں اور پرندوں کو حنوط کرلیا گیا

لاہور: چڑیا گھرمیں مرنے والے چیتے اور زرافہ سمیت کئی نایاب اورقیمتی جانوروں، پرندوں کوحنوط کرلیاگیا ہے تاکہ انہیں لاہور چڑیا گھرکے خاص میوزیم کا حصہ بنایاجاسکے۔

لاہورچڑیاگھرمیں گزشتہ چندماہ کےدوران کئی قیمتی اورنایاب جانورہلاک ہوئے ہیں  تاہم ان میں زرافہ، چیتا اور کینگرو سے مشابہت رکھنے والا ویلابائی قابل ذکرہیں۔ چڑیاگھرمیں مرنے والے ان جانوروں کو حنوط کروایا گیا ہے تاکہ انہیں سانپ ہاؤس میں بنائے گئے میوزیم میں رکھا جاسکے جہاں پہلے سے ہی کئی جانور اورپرندے حنوط کرکے رکھے گئے ہیں۔

حنوط کروائے جانے والے جانوروں میں سے زرافہ اور ویلابائی چڑیا گھرکی ملکیت نہیں ہیں بلکہ یہ اس ٹھیکدار کے ہیں جس نے یہ جانورسپلائی کیے تھے، چڑیا گھرکو کینگروکا متبادل جانور دوبارہ سپلائی کیاجاچکا ہے تاہم زرافہ کا متبادل ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔ ان جانوروں کے علاوہ ایک درجن سے زائد پرندے بھی حنوط کروائے جارہے ہیں جن میں فالکن، مور اور مکاؤ طوطے شامل ہیں۔

ان جانوروں کو حنوط کرنے والے کاریگرجہانگیرکے مطابق اس عمل میں ان کے کئی ہفتے لگے ہیں، پہلے مرحلے میں ان جانوروں اورپرندوں کی کھال کواندرسے محفوظ بنایا جاتا ہے، اس کے بعد ان میں بھوسہ بھرکر اورمختلف طریقوں سے ان جانوروں اورپرندوں کو ان کی اصل شکل میں لایاجاتا ہے۔

جانورو کی آنکھوں کی جگہ مصنوعی موتی لگادیئے جاتے ہیں جبکہ ٹانگوں میں اسٹیل کی تاریں اورچھوٹے راڈلگائے جاتے ہیں، اس عمل کے دوران ایسا کیمیکل استعمال کیاجاتا ہے جس سے جانوراورپرندوں کی کھال خراب نہ ہوسکے۔

The post لاہور چڑیاگھر میں مرنے والے قیمتی جانوروں اور پرندوں کو حنوط کرلیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OVH5EU