راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن کی حرمت اور سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں انہیں کمانڈنٹ کاکول اکیڈمی میجر جنرل اختر نواز ستی نے اکیڈمی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی اور کیڈٹس کی تربیت کے متعلق آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ محاذ پر وقار، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت ہی پاک فوج کی قیمتی روایات میں شامل ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی ہرچیز پر مقدم ہے جب کہ جوانوں کی فلاح وبہبود اس کے بعد اور افسروں کی سہولیات ہر بار سب سے آخر میں ہے۔
The post وطن کی حرمت اور سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے، سربراہ پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xO42T1