افغان کرکٹر محمد شہزاد کو خراب کارکردگی دکھانے کیلئے رقم کی پیشکش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان کرکٹر محمد شہزاد کو خراب کارکردگی دکھانے کیلئے رقم کی پیشکش

افغان کرکٹر محمد شہزاد کو رقم کے عوض خراب کارکردگی دکھانے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔

افغانستان ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کو رقم کے عوض خراب کارکردگی دکھانے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے تاہم انہوں نے اس کی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بروقت اطلاع بھی کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایشیا کپ سے پہلے کا ہے، محمد شہزاد کو رقم کی پیشکش کرنے والا شخص افغان لیگ کی ایک فرنچائز سے تعلق رکھتا ہے، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے گزشتہ دنوں محمد شہزاد کا انٹرویو کر کے ان سے مکمل تفصیلات بھی حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان لیگ کا انعقاد یو اے ای میں ہونا ہے اور اس کی تمام ٹیموں کے مالکان غیر ملکی ہیں۔

The post افغان کرکٹر محمد شہزاد کو خراب کارکردگی دکھانے کیلئے رقم کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2OLRR0b