راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا جو راولپنڈی پولیس لائن میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا جسے گرفتار کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جب کہ پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے بھی راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس ضمن میں جاں بحق پولیس اہلکار کے بھائی مہران عباسی کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے باعث یہ ٹکر ہوئی اور موقع پر ہی ہلاکت ہوئی، ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

The post راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xuBY7W