ملیر میں آلائشوں سے چربی اور تیل بنانے والی فیکٹری سیل، مالک گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملیر میں آلائشوں سے چربی اور تیل بنانے والی فیکٹری سیل، مالک گرفتار

 کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے ملیر کے علاقے جمعہ گوٹھ میں جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری کوسیل اورمالک کوگرفتارکرلیا۔

فیکٹری میں مضر صحت چربی اور آلائشوں سے گھی وتیل تیار کیا جا رہا تھا، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ابرار شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے والے 2یونٹس سیل کیے گئے ہیں مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری سے بھاری مقدار میں جانوروںکی ہڈیاں، چربی، تیل اورآلائشیں برآمدکی گئی ہیں، مضر صحت گھی تیل کی سپلائی شہر بھر میں کی جاتی تھی۔

ابرار شیخ کے مطابق سندھ بھر میں کھلے گھی اورتیل کی فروخت پر پابندی عائد ہے اس پابندی پر عملدرآمد کے لیے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے ساتھ ہی مضر صحت اجزاسے تیل بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے ،زیادہ تر فیکٹریاں کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوں میں ہیں جہاں جعلی برانڈز کی پیکنگ اور ملتے جلتے ناموں پر تیل تیار کیا جاتا ہے۔

زیادہ تر ڈھابوں ،ریسٹورینٹس ،بیکریوں ،نمکو اور چھوٹے کیٹرنگ والوں کو یہ تیل اور گھی سپلائی کیا جاتا ہے، ابرار شیخ نے بتایاکہ غیر معیاری گھی تیل کا استعمال موذی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے سندھ فوڈ اتھارٹی نے غذائی ماہرین پر مشتمل مشاورتی پینل تشکیل دیا ہے۔

جس میں شامل ماہرین کی سفارش پر سندھ بھر میں مضر صحت گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور غیر معیاری خوردنی اشیا بنانے والوںکو جرمانوں اور قید و بندکی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گاانھوں نے کہاکہ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ خوردنی اشیابنانے والوں کے خلاف کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایسے افراد اپنا کام بند نہ کردیں۔

The post ملیر میں آلائشوں سے چربی اور تیل بنانے والی فیکٹری سیل، مالک گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mlz1LG