حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

 اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے کی بھی تیاری کرلی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے اضافہ سمیت پانچ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں برآمدی صنعت کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور درآمدی ایل این جی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143  فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے۔

The post حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IaBh7S