روتے حریف کو تسلی، شعیب کی اسپورٹسمین اسپرٹ نے دل جیت لیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

روتے حریف کو تسلی، شعیب کی اسپورٹسمین اسپرٹ نے دل جیت لیے

ابوظبی: شعیب ملک کی اسپورٹسمین اسپرٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ایشیا کپ سپر4مرحلے کے سنسنی خیز میچ پاکستان کو جیت کیلیے آخری اوور میں 10رنز کی ضرورت تھی، شعیب نے افغان بولر آفتاب عالم کو چھکا اور چوکا جڑ کر فتح چھین لی، پوری افغان ٹیم اور شائقین تو دلبرداشتہ تھے، وہاں آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، شعیب ملک ان کے پاس گئے اور دلجوئی کرتے ہوئے انھیں چپ بھی کرایا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور مداحوں نے خوب سراہا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ افغان ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آنے لگی، فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب میں نکھار آگیا، بہر حال ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انھوں نے جیت کا کریڈٹ پوری پاکستانی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے اگر نواز یا حسن چھکے نہیں لگاتے تو شاید مشکل ہوجاتی۔

The post روتے حریف کو تسلی، شعیب کی اسپورٹسمین اسپرٹ نے دل جیت لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xwfH9I