ٹیسٹ سیریزمیں آسٹریلیا بھارتی مدد سے قومی ٹیم پرغلبہ پانے کی کوشش میں مصروف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریزمیں آسٹریلیا بھارتی مدد سے قومی ٹیم پرغلبہ پانے کی کوشش میں مصروف

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لیے دبئی میں موجود آسٹریلوی ٹیم بھارتی مدد سے قومی ٹیم پر غلبہ پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لیے دبئی میں موجود آسٹریلوی ٹیم بھارتی مدد سے قومی ٹیم پر غلبہ پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔  کینگروز کو دو چیزوں نے پریشان کررکھا ہے، ایک یواے ای کی گرمی اور دوسری پاکستانی ٹیم کا  اسپن بولنگ اٹیک ہے، گرمی کا مقابلہ کرنے اور فٹنس مسائل سے بچنے کے لیے ٹیم انتظامیہ نے حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔

اب لیگ اسپنرزیاسر شاہ اور شاداب خان کو کس طرح کھیلنا ہے، اس کے لیے انہوں نے بھارتی کوچ کی مدد حاصل کرلی ہے۔ ماضی میں یاسر شاہ اور شاداب خان کی گھومتی گیندوں کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینون کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب سات اور سولہ اکتوبر کو شیڈول ٹیسٹ میچز کے لیے سابق بھارتی آل راونڈرسری دھرن سری رام کو ایک بارپھراسپن بالنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا جو بھارت سے دو اسپنرز اپنے ساتھ لے کران دنوں دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پریکٹس کرا رہے ہیں۔ ان دوبھارتی اسپنرزمیں لیگ اسپنر پردیپ ساہو آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

دوسرے لیفٹ آرم اسپنر کے لیے کے جیاز بھی موجود ہوتے ہیں۔ دوسری طرف ٹیسٹ میچزسے پہلے پاکستان اے اورآسٹریلیا کے درمیان انتیس ستمبرکوچار روزہ پریکٹس میچ کے لیے اسد شفیق کی قیادت میں قومی کرکٹرزبدھ کو دبئی پہنچ رہے ہیں۔

The post ٹیسٹ سیریزمیں آسٹریلیا بھارتی مدد سے قومی ٹیم پرغلبہ پانے کی کوشش میں مصروف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xLabzr