سرگودھا میں سفاک شخص نے بیوی اور 2 سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں کو قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سرگودھا میں سفاک شخص نے بیوی اور 2 سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں کو قتل کردیا

سرگودھا: سفاک خاوند نے 2سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں اور بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔

49 شمالی کی مہرین بی بی نے لیاقت کالونی کے رہائشی شوکت سے 2 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلے شوہر سے 2 جڑواں بیٹیاں بھی والدہ کے ہمراہ شوکت کے گھر رہائش پذیر تھیں۔

اہل خانہ کے مطابق میاں بیوی میں شادی کے فوراً بعد ہی 2 بیٹیوں کے باعث جھگڑا رہتا تھا۔ 2 روز قبل شوکت نے بیوی مہرین اقبال اور سوتیلی بیٹیوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے گھر کو باہر سے تالا لگا کر غائب ہوگیا۔

واردات کا انکشاف نعشوں سے تعفن اٹھنے پر ہوا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تالے توڑ کر لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوادیں۔ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر طارق کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع پر آئی جی پنجاب محمد طاہر نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دریں اثنا نواحی علاقہ حلال پور میں رفیق کا کسی بات پر اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنے 3 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

The post سرگودھا میں سفاک شخص نے بیوی اور 2 سالہ جڑواں سوتیلی بیٹیوں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PUKioe