سوات میں 19 کنال اراضی فوجی چھاؤنی کیلیے مختص کرنے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سوات میں 19 کنال اراضی فوجی چھاؤنی کیلیے مختص کرنے کی منظوری

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور سینئر وزراء میں کوئی اختلاف نہیں ہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے سینئر وزیر عاطف خان نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوات میں محکمہ جنگلات کی 19 کنال 14 مرلہ سرکاری زمین فوجی چھاؤنی کے لیے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہوگا جس کے لیے احتساب کمیشن میں تمام کیسز اور ملازمین کی تفصیلات منگوالی گئی ہیں کیوں کہ احتساب کمیشن ختم کرکے محکمہ اینٹی کرپشن کو بااختیار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی شہریت کے حوالے سے بعض جماعتوں کو اعتراضات ہیں جب کہ افغان مہاجرین کی شہریت کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

The post سوات میں 19 کنال اراضی فوجی چھاؤنی کیلیے مختص کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xCCxg3