ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

 لاہور: ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ڈراپ کر دیا ہے۔

لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا، اسکواڈ سے محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ شان مسعود کو تیسرے اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کم بیک کے لیے کوشاں عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے

16 رکنی اسکواڈ میں امام الحق، فخرزمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔

The post ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PBBALh