شام میں بمباری اور گولہ باری سے 15 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شام میں بمباری اور گولہ باری سے 15 افراد ہلاک

دمشق: شام میں روس کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 5 جب کہ باغیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے ادلب پر روسی کی بمباری سے 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ روسی فوج نے شامی باغیوں کی تنظیم احرار الشام کی چوکی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

ادھر صوبہ حما میں باغیوں نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقے مہرادا پر گولہ باری کی جس سے 6 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہرادا میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی آبادی زیادہ ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایک چھوٹے عسکریت پسند گروہ نے قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ادلب سے امریکی فوجی دستے ہٹالیں، روس کی وارننگ

شامی حکومت اور روس کی جانب سے ادلب میں نیا فوجی آپریشن شروع کیا جارہا ہے اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی کارروائی انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ادلب میں روسی و شامی فوج کا آپریشن روکنے پر بات چیت ہوئی، تاہم یہ گفتگو بے نتیجہ رہی۔

شام کے صدر بشارالاسد کے مخالفین کا ادلب آخری مرکز ہے جہاں 30 لاکھ کی آبادی ہے۔ ادلب کے علاوہ الازقیہ، حما اور حلب میں بھی بچے کچھے مزاحمت پسند موجود ہیں ورنہ باقی علاقوں پر شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کا دوبارہ قبضہ ہوچکا ہے۔

The post شام میں بمباری اور گولہ باری سے 15 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NtOdKY