پاکستان نے ڈیف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھارت کر 101 رنز سے شکست دے دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نے ڈیف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھارت کر 101 رنز سے شکست دے دی

ڈھاکا: تین ملکی ڈیف ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری سہ ملکی ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو  101 رنز سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 139 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز تک محدود رہی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنر بلال یوسف نے 6 چھکوں کی مدد سے 78  رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان عمر نے 25 رنز بنائے۔

گرین شرٹس نے 139 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان امیر اور ندیم ارشد نے  3،3 جب کہ بلال یوسف 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بلال یوسف مین آف دی میچ قرار پائے۔

The post پاکستان نے ڈیف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھارت کر 101 رنز سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xe66Ey