فیصل آباد گارمنٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیصل آباد گارمنٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جائیکا کے تعاون سے گارمنٹس سیکٹر میں ہنر مند افراد قوت کے حصول کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گارمنٹس سیکٹر میں ہنر مند افرادی قوت کے حصول کے لیے فیصل آباد گارمنٹس سٹی میں خواتین کے لیے تربیت کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سینٹر کا منصوبہ 4کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ ہے جس میں سے 2کروڑ60لاکھ روپے پاکستان نے اس منصوبے کے لیے اداکرنے ہیں جبکہ 2کرو ڑروپے جاپان انرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے دیے جائیں گے تاہم جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے ہنر مند افراد قوت کے حصول کے لیے 50 مشینیں فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سینٹر کو فراہم کر دی گئی ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران اس منصوبے کے لیے دو کروڑ اسی لاکھ روپے جاری کر دیے گئے تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی سر گرمیوں کا مرکز فیصل آباد میںاس منصوبے کو محض خواتین کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ خواتین اس منصوبے سے مستفید ہو کر اپنے لیے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سینٹر منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے سالانہ تقریبا 600سے 800خواتین کو گارمنٹس سیکٹر میں ہنر فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے پر ٹیکسٹائل ڈویژن کے ماتحت فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سینٹر کی جانب سے عملدرآمد شروع کرا دیا گیا ہے اور گارمنٹس سیکٹر میں تین ماہ پر مشتمل ان کورسز کے پہلے بیج کے داخلے شروع کر دیے گئے ہیں جس میں اب تک 50خواتین نے داخلہ لے لیا ہے جنہیں کتابیں فری میں دی جائیں گی اور ان کو یہ کورسز مفت کرائے جائیں گے۔ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے یہ تربیتی کورسز فیصل آباد گارمنٹس سٹی میں شروع کرائے جا رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر دو سال کے لیے حکومت پاکستان اس منصوبے کی فنڈنگ کرے گی بعد ازاں اس منصوبے کا کنٹرول فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو دے دیا جائے گا جس کے بعد فیصل آباد گارمنٹس سٹی ہی اپنے ذرائع سے ان تربیتی کورسز کو چلائے گی۔

یاد رہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ویلیو ایڈڈ سیکٹر گارمنٹس کا پاکستان کی برآمدات میں انتہائی اہم کردار ہے۔ حکومت کی جانب سے گارمنٹس سیکٹر کے فروغ کے لیے یہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

 

The post فیصل آباد گارمنٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2KWmu0s