بھارتی شوٹر نے والدین کے ٹور پر پابندی لگادی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی شوٹر نے والدین کے ٹور پر پابندی لگادی

پالمبینگ / انڈونیشیا:  بھارت کی کمسن شوٹر مانو بھاکر نے شہرت ملتے ہی اپنے والدین پر غیرملکی ٹورز میں ساتھ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

16 سالہ مانو نے رواں برس ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں،اب انھیں انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

مانو نے کہاکہ والدین ساتھ ہوں تو مجھ پر بہت زیادہ پابندی لگاتے ہیں کہ یہ کھائو، یہ ناکھائو، یہ کرو یہ نہ کرو، اپنا فون استعمال مت کرو، اب سونے کیلیے جائو، یہ میرے لیے بہت زیادہ ہے، اس لیے میں نے انھیں منع کیا ہے کہ اس بار میرے ساتھ سفر نہ کریں بلکہ مجھے خود اس مصروف زندگی میں سیٹ ہونے دیں۔

The post بھارتی شوٹر نے والدین کے ٹور پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2MZ6897