بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے، مراد علی شاہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے، مراد علی شاہ

 کراچی: پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک خصوصاً سندھ کی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دے کر ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ  2 سال کے دوران کراچی کی روشنیاں واپس لانے میں اہم کردارادا کیا جب کہ مسلم لیگ (ن) نے 25 ارب تو درکنار 25 روپے بھی خرچ نہیں کیے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OtHLR2