تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلیے قاسم سوری کو امیدوار نامزد کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلیے قاسم سوری کو امیدوار نامزد کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہونے والے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا مرحلہ شروع ہوگیا اوراس سلسلے میں تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا ہے، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے، اور یہ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان نے مجھے ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا، ایوان کو احسن اندازمیں چلائیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے اور بلوچستان کی نمائندگی سے بلوچستان کا احساس محرومی دورہوگا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کےمولانا عبدالواسع اور پیپلزپارٹی کی نازبلوچ نے خورشید شاہ کے لیے اسپیکر جب کہ ایم ایم اے کے مولانا اسد محمود کے کاغذات نامزدگی ڈپٹی اسپیکر کے لیے وصول کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے مقابلے میں چند روز پیشتر قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے متفقہ طور پر امیدوار سامنے لانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے تحت قائد ایوان کا امیدوار مسلم لیگ (ن)، اسپیکر کا پیپلز پارٹی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کا تعلق ایم ایم اے سے ہوگا۔

The post تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلیے قاسم سوری کو امیدوار نامزد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mle5IK