اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ کیخلاف کارروائی شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ کیخلاف کارروائی شروع

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس میں ملوث سابق اعلیٰ فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اصغر خان کیس کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکمنامہ میں فوجی افسران کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، پوچھا تھا فوجی افسران کیخلاف کارروائی سول حکومت کریگی یا فوج؟۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلم بیگ اور اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کیلئے مقرر ہے، کیا اسلم بیگ کا سماعت پر موجود ہونا لازم ہے؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کہ اسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں، مقدمہ کی فائل دیکھے بغیر حاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کیلیے ایک ہفتے کی مہلت

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اصغرخان کیس 15 اگست کو سماعت کے لئے مقرر کیا ہے۔ قبل ازیں مئی میں بھی سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کےذمہ دار اعلیٰ سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

The post اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ کیخلاف کارروائی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Orgsa0