اربوں کی منی لانڈرنگ، آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت کراچی منتقل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اربوں کی منی لانڈرنگ، آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت کراچی منتقل

 کراچی:  اربوں روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے اے جی مجید کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا۔

سپریم کورٹ اسلام آباد کی حدود سے بدھ کو گرفتار ہونے والے سابق صدر کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے صاحبزادے اے جی مجید کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے دونوں ملزمان کو کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل لایا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر محمد علی ابڑو نے ان کے بیٹے اے جی مجید کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو انور مجید برہم ہوگئے اور انھوں نے اپنے بیٹے کو ہتھکڑی نہیں لگانے دی، انور مجید کو ایف آئی اے حکام جمعے کو بینکنگ کورٹ میں جسمانی ریمانڈ کیلیے پیش کریں گے۔

The post اربوں کی منی لانڈرنگ، آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت کراچی منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vP9TqU