بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جب کہ آج بھارت کا 71 ویں یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل آج پوری وادی میں عام ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور دفاتر بند ہیں۔

مودی سرکاری نے احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لوگوں کو رابطوں سے روکنے کےلیے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ ان سب اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے جب کہ سڑکوں پر سناٹے کا راج ہے۔

گزشتہ روز بھی کشمیری عوام بھارت کی تمام تر پابندیوں کو توڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنی جان پر کھیل کر پاکستان کا یوم آزادی منایا۔

کشمیری عوام کی آواز کو کچلنے اور دنیا کو وہاں کے اصل حالات سے بے خبر رکھنے کی بھارت کی تمام تر کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ کشمیریوں نے سبز ہلالی پرچل لہرانے اور ترانے پڑھنے کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر نشر کردیں۔

حریت رہنماؤں نے یک زبان ہوکر کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی منانے کا کوئی حق حاصل نہیں جہاں اس نے جبری قبضہ کیا ہوا ہے اور بندوق کی نوک پر انسانوں کو غلام بنا رکھا ہے۔

The post بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KSP2bd