پی سی بی اور پی ایس ایل کا نیا آڈٹ اسٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی سی بی اور پی ایس ایل کا نیا آڈٹ اسٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان

 کراچی: پی سی بی اور پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز کا نیا آڈٹ اسٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان ہے۔

’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز کا نیا آڈٹ اسٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان ہے تاہم اس ضمن میں پیش رفت نئے چیئرمین احسان مانی کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ اسد عمر نے تفصیلی آڈٹ کرانے کی تجویز پیش کردی،ان کی خواہش ہے کہ یہ کارروائی اسٹیٹ بینک مکمل کرے،نئے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آڈٹ کرانے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے  پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کا آڈٹ کیا تھا جس میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔

The post پی سی بی اور پی ایس ایل کا نیا آڈٹ اسٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2wvWULa