تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، شہباز شریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، شہباز شریف

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا جس پر ایوان کے اندر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، ہم نے 25 جولائی کی رات کو ہی الیکشن نتائج مسترد کردیے تھے جب کہ الیکشن میں دھاندلی پر نہ صرف ایوان کے اندر بھرپور آواز اٹھائیں گے بلکہ ایوان کے باہر بھی سیاسی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اکٹھے نہیں چلیں گے

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کو نہیں جمہوریت کو تحفظ دینے کے لیے ایوان میں آئے ہیں، (ن) لیگ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

The post تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KT9bxA