شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی عرب کی دعوت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی عرب کی دعوت

 اسلام آباد: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےعمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جب کہ شاہ سلمان نے پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔

The post شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی عرب کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nyYvev