پیپلز پارٹی کی (ن) لیگ سے اپنے صدارتی امیدوار کی حمایت کی درخواست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کی (ن) لیگ سے اپنے صدارتی امیدوار کی حمایت کی درخواست

 لاہور: پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کے لیے مسلم لیگ (ن) سے اپنے امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کی درخواست کردی۔

عام انتخابات کے بعد اب صدارتی الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے صدارتی امیدوارکے لیے ایک دوسرے سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور صدارتی الیکشن کے لیے اپنے امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کی درخواست کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن سے مل کر متفقہ فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر ہیں۔ انہوں نے 9 ستمبر 2013ء کو حلف لیا تھا جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018ء کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔

The post پیپلز پارٹی کی (ن) لیگ سے اپنے صدارتی امیدوار کی حمایت کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PtMeVx