وزیراعظم کا پہلا نوٹس، کینسر میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کا پہلا نوٹس، کینسر میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت کی ہے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بحیثیت وزیراعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسرکی بیماری میں مبتلا کھلاڑی مہک انور کےعلاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے والی مہک انور کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہے اور اس وقت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہےجب کہ مہک  کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے بیٹی کے علاج ومعالجے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

The post وزیراعظم کا پہلا نوٹس، کینسر میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wjIE7g