مون سون کے نئے سلسلے سے شدید بارشیں نہیں ہوں گی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مون سون کے نئے سلسلے سے شدید بارشیں نہیں ہوں گی

 کراچی: مون سون بارشوں کا نیا سسٹم حسب سابق شہر میں غیر معمولی بارشوں کا باعث نہیں بنے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بھارت ممبئی کے شمال مشرق میں موجود مون سون کی بارش کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، جس کے تحت بھارت سے ملحقہ سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر،مٹھی جبکہ ٹھٹھ اور بدین اور دیگر کچھ ساحلی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

عبدالرشید کے مطابق شہرقائد:بہت زیادہ تیز بارشوں کی امید نہیں کررہے تاہم مون سون کے اس سسٹم کے ذریعے آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم کراچی کے نیچے سے گذرے گا،جو بعدازاں سمندر میں چلا جائے گا ،جمعے کو شہر میں معمولی حدت رہی اور گرمی کا پارہ 34 ڈگری کو چھوگیا تھا، آج (ہفتے) کو مطلع ابرآلودرہنے جبکہ بونداباندی کاامکان ہے۔

The post مون سون کے نئے سلسلے سے شدید بارشیں نہیں ہوں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pg22ep