پنجاب کا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب کا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب کے لیے تحریک انصاف کے عثمان خان بزدار اور مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف کے درمیان مقابلہ آج ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں صبح گیارہ بجے اجلاس ہوگا جس میں ڈویژن کی بنیاد پر ارکان اپنے امیدوار کے حق میں رائے شماری میں شامل ہوں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے  عثمان خان بزدار اور مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو عددی برتری حاصل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار قتل و دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث نکلے

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے ووٹوں کی تعداد 185 ہے، مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 162 ہے مگر اس کے 3 ارکان نے ابھی حلف نہیں اٹھایا، پیپلزپارٹی کے 7، راہ حق  پارٹی کا ایک اور 3 آزاد ارکان بھی ہیں۔

اس سے قبل دونوں پارٹیوں نے اپنی اپنی جماعت کے رہنماؤں سے مشاورت  بھی کی، مسلم لیگ ن کا اجلاس حمزہ شہباز کی صدارت میں ہوا جبکہ پی ٹی آئی اجلاس کی صدارت چوہدری سرور نے کی جس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈٹ گئے

پی ٹی آئی امیدوار عثمان بزدار پر کچھ حلقوں سے  تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان کھل کر ان کی حمایت میں آئے اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واضح کر دوں کہ میں پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں، عثمان بزدار ایک باوقار آدمی ہیں، جو نئے پاکستان کے حوالے سے میرے نظریے اور ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post پنجاب کا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nNSyuj