کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشل جوجٹسو مارشل آرٹ کے ریفری طارق علی کو جوجٹسو ایسوسی ایشین فیڈریشن کی جانب سے ایشین گیمز میں بطور ریفری خدمات سر انجام دینے کیلیے طلب کرلیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی جوجٹسو ریفری جج کی اس سطح پر ہونے والے ایونٹ کنڈکٹ کرنے کے لیے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
طارق علی پاکستان مارشل آرٹ کی فیلڈ میں واحد ریفری جج ہیں جو متعدد عالمی مقابلوں میں ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں، ان میں انٹرنیشنل چیمپئن شپس، ایشین بیج گیمز اور انڈور مارشل آرٹس گیمز بھی شامل ہیں۔
The post ایشین گیمز، طارق علی مارشل آرٹ ریفری کے فرائض انجام دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2KV3zTs
