منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اورفریال تالپور ایک مرتبہ پھر طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اورفریال تالپور ایک مرتبہ پھر طلب

 کراچی: ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں آصف زرداری اورفریال تالپورکو چوتھی مرتبہ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورکو ایف آئی اے کی جانب سے 3 مرتبہ طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ایف آئی اے نے دونوں شخصیات کوچوتھی مرتبہ طلب کرلیا ہے، آصف زرداری اورفریال تالپور کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 27 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں متعلقہ تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوں۔

کراچی کی بینکنگ عدالت 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا تھا کہ تمام ملزمان کو 4 ستمبرتک گرفتار کرکے پیش کیا جائے تاہم آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرارکھی ہے۔

دوسری جانب کراچی کی ماتحت عدالت نے آصف زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گوپ کے سربراہ انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اورفریال تالپور ایک مرتبہ پھر طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P5xISz