لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 10سال بعد ریلوےمیں قدم رکھا ہے، جو مسائل چھوڑ کر گیا تھا وہ جوں کے توں ہی ہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا نیا سلوگن ہے ’آرام حرام ہے‘، جب تک ریلوے کی وزارت میرے ہاتھ میں ہے نہ خود سکون سے بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا، مجھے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے، یہ میری آٹھویں وزارت ہے، میری کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں سوائے اس کے کہ ریل کا پہیہ چلے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ریلوے کے ریسٹ ہاؤسز فروخت اور پٹریاں کرائے پردستیاب ہیں
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ریلوے میں قدم رکھا، بہت سے مسائل وہیں موجود ہیں جہاں چھوڑ کر گیا تھا، میرا ہدف ریلوے کی آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنا جب کہ خاص توجہ مارکیٹنگ حکمت عملی اور مال بردار ٹرینوں پر ہوگی۔ ریلوے کی زمینوں پر کمرشل پلازے بنانے سے آمدن بڑھے گی، ریلوے کے تمام اسپتالوں کی نجکاری کردیں گے، لیکن کسی کوبیروزگارنہیں کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ریلوے کا 40 ارب روپے کا خسارہ ختم کروں گا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے اپنے اخراجات کم کرے اور سارا زورآمدن بڑھانے پر لگائے، اس کے لئے تمام افسران کے تعاون کی ضرورت ہے، ریلوے کے خول سے باہرنکل کردیکھیں، سب فیلڈ میں جائیں کاروبار لائیں، سرمایہ کاروں کومتوجہ کریں اور ان کے لیے سازگارماحول بنائیں، ریلوے اسٹیشنوں پرصفائی کے لیے فوری ٹاسک فورس بنائیں۔
The post ریلوے کے 10 سال پہلے کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2weJtiy