ثانیہ مرزا کی خود کو انڈین بھابھی کہہ کرآزادی کی مبارک باد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ثانیہ مرزا کی خود کو انڈین بھابھی کہہ کرآزادی کی مبارک باد

قومی کرکٹر شعیب ملک  کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں  ثانیہ مرزا نے  پاکستانی دوستوں اور چاہنے والوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’انڈین بھابھی‘ کی جانب سے  آپ لوگوں کے لیے  نیک تمنائیں اور پیار ۔

ایک اور ٹوئٹ میں جب صارف کی جانب سے ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ آپ کی آزادی کا دن آج ہے یاکل تو انہوں نے جواب دیا کہ   میرا اور میرے ملک کی آزادی کا دن کل ہے جب کہ  میرے شوہر اور ان کے ملک کایوم آزادی آج ہے۔

The post ثانیہ مرزا کی خود کو انڈین بھابھی کہہ کرآزادی کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nAKa13