فضل الرحمان کا عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فضل الرحمان کا عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

بنوں: مولانا فضل الرحمان نے این اے 35بنوں سے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات میں دونوں نشستوں سے ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہونے والے سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ نشست سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سمیت پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے  میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے  دیگر چار نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

The post فضل الرحمان کا عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KOyLDT