کراچی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد، پولیس کا تحقیقات کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد، پولیس کا تحقیقات کا حکم

 کراچی: تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے شہری پر تشدد کیے جانے کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ نے ڈٖاکٹر عامر فاروقی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کی جانب سے  شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ ڈٖاکٹرعامر فاروقی نے تحقیقات کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھیج دیا اور ان سے شہری پر تشدد سے متعلق 24 گھنٹے میں وضاحت طلب کرلی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر عمران علی شاہ نے وضاحت پیش نہ کی تو معاملہ انضباطی کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

ادھر عمران علی شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں، دراصل وہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، میں نے گاڑی روک کر اسے ایسا کرنے سے منع کیا، گاڑی والا مجھے گالیاں دے رہا تھا جب کہ میں نے مارا نہیں اسے دھکا دیا۔

واضح رہے تحریک انصاف نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

The post کراچی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد، پولیس کا تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mn5WU4