نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکا،11 افراد زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکا،11 افراد زخمی

نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشکی میں مسجد روڈ کے قریب کریکر دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکا،11 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MPrKos