ترکی نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس دگنا کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ترکی نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس دگنا کر دیا

 انقرہ: ترکی نے امریکی مصنوعات کی حوصلہ شکنی کے لیے درآمدی محصولات کو دو گنا کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان تجارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ترک حکام نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں، تمباکو اور شراب وغیرہ پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی کا کہنا تھا کہ امریکی اشیاء کی درآمدی محصولات کو دگنا کیا گیا ہے، ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں عدم استحکام عارضی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کیے ہیں، کرنسی کی قدر میں اضافہ کے لیے دیگر ممالک سے مقامی کرنسی میں لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد لیرا کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔ آج صبح بھی ایشیائی منڈیوں میں ترک لیرا کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید دو فیصد کمی ہوئی ہے۔

The post ترکی نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس دگنا کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Bcjb5F