پولیس اہلکار کا شہادت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام وائرل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پولیس اہلکار کا شہادت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام وائرل

 کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار عمران کی وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں پل کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عمران کی شہادت سے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کے نام جاری کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل عمران نے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے سندھ پولیس کی تنخواہ خیبرپختونخوا پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، عمران نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب سمیت باقی تینوں صوبوں کی پولیس کی تنخواہ سندھ پولیس سے زیادہ ہے لہذا اس پر نظر کرم فرمائیں۔

واضح رہے کہ 3 دن قبل تھانہ شریف آباد میں انٹیلی جینس ڈیوٹی پر متعین عمران کو کریم آباد پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

The post پولیس اہلکار کا شہادت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MtauJc