پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

کوہاٹ: سرکاری اسپتال کے ملازم نے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ بنگش پر سر عام تشدد کا الزام لگایا ہے۔

کوہاٹ میں سرکاری اسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن کامل حسین نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ 3 روز قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے پہلے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے بارے پوچھا، پھر ضیا اللہ بنگش ، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں نے  مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

کامل حسین نے کہا کہ مجھ پر سرعام ظلم ہوا، 3 دن ہوگئے انصاف نہیں ملا، مجھ پر ضیا اللہ بنگش اور ان کے ساتھیوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی موجود ہے لیکن بااثر ایم پی اے نے پولیس پر دباؤ ڈال کر سی سی ٹی وی فوٹیج کسی کو نہ دینے کا کہا ہے، حکومت وقت سے اپیل ہے مجھے انصاف دلائے۔

The post پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OWfNxR