اسلام آباد: خیبرپختون خوا میں ضم ہونے والے علاقے فاٹا سے تعلق رکھنے والے 3 سینیٹر اور 2 سابق رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کی پیش نظر سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ انتخابات کے بعد بھی جاری ہے اور آج 5 رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختون خوا میں ضم ہونے والے علاقے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سجاد طورو، سینیٹر مومن خان آفریدی اور سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور ان کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر رہنماؤں کا خیر مقدم کیا گیا جب کہ ملاقات میں سینیٹر حاجی فدا اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
The post تین سینیٹرز اور دو سابق رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MVezFO