سوات: دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کو مقامی افراد نے جان پر کھیل کر بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے دریائے سوات کی تیز لہروں کے ساتھ ڈوبنے والے سیاح کو موت چھو کر گزر گئی، سیاح درمیان میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جسے دو مقامی نوجوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر دریا میں جھلانگ لگادی جب کہ ڈوبنے والے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے دریا میں نہانے پر دفع 144 بھی نافذ کی جاچکی ہے تاہم انتظامیہ وہاں نہانے کے لئے آنے والوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے جب کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں دو دن میں 3 افراد ڈوب چکے ہیں۔
دریا میں جھلانگ لگا کر نوجوان کی جان بچانے والے شخص کا کہنا ہے کہ ہم دریا میں کشی چلاتے ہیں اور سیاح کو کشتی کی سیر کراتے ہیں اور حادثے کی صورت میں لوگوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
The post دریائے سوات میں ڈوبنے والے شخص کو بچا لیا گیا،ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Nh0nUq