ننھے ماہر قصائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ننھے ماہر قصائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

 کراچی: عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں ہر طرف قصائی کے چرچے اور ان کے نخرے ہوتے ہیں لیکن اس عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک ننھا قصائی بھی خبروں کی زینت بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 8 سال کا بچہ انتہائی مہارت کے ساتھ گائے کی کھال اتاررہا ہے،کھال اتارنے کے دوران وہ پیشہ ور قصائیوں کی طرح بار بار چھرے کی دھار بھی تیزکررہا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر وہاں موجود دیگر شہری بھی اس کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے اور داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

The post ننھے ماہر قصائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NleJDm