سی پیک نے اقتصادی سرگرمیاں بڑھا دیں، چائنا ڈیلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سی پیک نے اقتصادی سرگرمیاں بڑھا دیں، چائنا ڈیلی

بیجنگ:  پاکستان اور چین جیسے طویل مدتی تعلقات کی مثال بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں بہت کم ملتی ہے کیونکہ یہ تعلقات پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے گہرے اور وقت اور سرحدوں سے ماورا ہیں۔

چینی روزنامہ ’’چائنا ڈیلی ’’ میں منگل کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزمائش کی ہرگھڑی پر پورا اترنے والے تعلقات مشترکہ اصولوں، مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہیں۔ اگرچہ تعلقات 1951سے قائم ہیں۔

تاہم 2015 میں چینی صدرشی جن پنگ کے دورہ پاکستان اور پاک چین اقتصادی راہداری کے آغازکے بعدپاکستان میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

مضمون میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی قدیم تاریخ پر بھی روشنی ڈالی گئی اوربتایاگیا ہے کہ پاکستان نے سب سے پہلے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اورپاکستان نے چین کی اقوام متحدہ کی نشست کے دوبارہ حصول کی بھر پورحمایت بھی کی تھی۔

The post سی پیک نے اقتصادی سرگرمیاں بڑھا دیں، چائنا ڈیلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vKOUFM