افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک

کابل: طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کوطالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 گرفتارکرلیے گئے جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم تاحال طالبان کی جانب سے حملوں سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

The post افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MM0N4G