کابل میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کابل میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آج دوپہر ایک خودکش بمبار نے الیکشن کمیشن کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور مرکزی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے اہل کاروں نے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر خود کش دھماکا اس وقت ہوا جب درجنوں مظاہرین عمارت میں موجود تھے۔ مظاہرین مسلح گروہوں سے تعلق رکھنے کے الزام کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے  35 نامزد امیدواروں کی نااہلی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔

The post کابل میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MHBTU0