عمران اسماعیل آج گورنرسندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران اسماعیل آج گورنرسندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

 کراچی:  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج  گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔  ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں شام6بجے منعقد ہوگی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب حلف برداری میں نامزدگورنر کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگراہم شخصیات شریک ہوں گی۔ گورنرکی حیثیت سے حلف لینے کے بعد عمران اسماعیل منگل کی صبح10بجے مزار قائدؒ پرحاضری دیں گے۔

The post عمران اسماعیل آج گورنرسندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PG9rnt