آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں، صدر ممنون حسین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں، صدر ممنون حسین

 لندن: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

اسپتال سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں نے صدرممنون حسین سے سوال پوچھا کہ صدر صاحب کیا ان حالات میں آپ نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آج بھی میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

صدر ممنون حسین نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں انہوں نے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ  والدہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی وہ آئی سی یو میں ہی ہیں اوراُن کی نوازشریف سے فون پر چند منٹ بات ہوئی ہے۔

The post آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں، صدر ممنون حسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NnozV0