لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے میں چلا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا، پسماندہ علاقے کی نمائندگی میرا میرٹ ہے۔ پاکستان کاایجنٹ ہوں اور پاکستان کا ایجنٹ ہوکر ہی کام کروں گا۔ ہمارا مقصد صرف کام، کام اور کام ہے، کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، نہ ہم کرپشن کریں گے نہ کسی اور کو کرنے دیں گے، جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی اور صوبے میں اپنی جگہ ڈھونڈ لے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے، پورا نظام ٹھیک کریں گے، اسٹیٹس کو کو توڑیں گے، تمام اداروں سے بریفنگ لیں گے اور ترجیحات کا فیصلہ کریں گے، خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی پولیس اصلاحات لائیں گے، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔
The post جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے میں چلا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BxDAlE