مردان میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مردان میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

مردان: شیرے کورونہ میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے شیرے کورونہ میں دو گروپوں کے درمیان قربانی کے حوالے سے جھگڑا ہوگیا جو بڑھ کر مسلح تصادم میں بدل گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

The post مردان میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OQvciU