94 ایکڑریلوے اراضی مختلف اداروں کے زیراستعمال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

94 ایکڑریلوے اراضی مختلف اداروں کے زیراستعمال

 راولپنڈی: پاکستان ریلوے کی راولپنڈی ڈویژن میں اربوں روپے مالیت کی 94ایکڑ اراضی، پنجاب حکومت ، بلدیاتی ودیگر اداروں کے زیر استعمال ہے اور کئی سال گزرنے کے باوجود یہ اراضی واپس نہیں لی جا سکی ۔

ریلوے اراضی کے ایک بڑے حصے پرکچی آبادی بھی قائم ہو چکی ہے، اس اراضی کے عوض ریلوے نہ تو متبادل زمین لے سکا ہے نہ  اس اراضی کامعاوضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا، ریلوے انتظامیہ ہر دور حکومت میں مذکورہ اراضی واگزار کرانے، متبادل اراضی کے حصول یا اراضی کی قیمت وصول کرنے کا معاملہ اٹھاتی ہے تاہم جوائنٹ ڈیمارکیشن اور فریقین کے درمیان اجلاسوں کے باوجود عملاً کوئی پیشرفت نہیں ہوتی۔

36 ایکڑ اراضی جے ایس ہیڈکوارٹرز، 8 ایکڑ ڈی ایچ اے ،13ایکڑ بلدیہ چکوال کے زیر استعمال ہے، 18 ایکڑ اراضی پر راولپنڈی کے مختلف مقامات پر کچی آبادیاں قائم ہو چکی ہیں ۔

The post 94 ایکڑریلوے اراضی مختلف اداروں کے زیراستعمال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ochYll